چنڈی گڑھ ۔ 18 اکتوبر (یو این آئی) چنڈی گڑھ کی ماڈرن جیل، بڑیل میں قیدیوں کی بنائی ہوئی مٹھائیوں کی اس دیوالی پر کافی مانگ ہے ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق اس بار یومیہ ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مٹھائیاں فروخت ہوئیں جب کہ گزشتہ سالوں میں دیوالی کے موقع پر یومیہ 30 ہزار روپے کی مٹھائیاں فروخت ہوتی تھیں۔جیل حکام نے بتایا کہ قیدیوں کی تیار کردہ مٹھائیاں دوپہر 12 بجے تک مکمل طور پر فروخت ہو چکی تھیں۔ سیکٹر 22 میں ’نو سرجن‘کے شوروم میں مٹھائی خریدنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگی رہی۔ جیل میں ویرکا سے حاصل کیے گئے دودھ سے کھویا تیار کیا جاتا ہے اور مٹھائیاں انتہائی صفائی کے ساتھ تیار کی جاتی ہیں۔ اس بار راج بھون سے 16 کوئنٹل مٹھائی کا آرڈر موصول ہوا، جبکہ میونسپل کارپوریشن نے 5000 ڈبوں کا آرڈر دیا۔