مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ، سنگاریڈی میں ٹی آر ایس کا احتجاجی مظاہرہ
سنگا ریڈی: ٹی آر ایس پارٹی ضلع صدر چنتا پربھاکر وجے لکشمی چیئرمین بلدیہ۔لتا وجندر ریڈی۔ ایم اے حکیم۔ بیریا یادو۔ مانیکییم وائس چیئرمین ڈی سی سی بی۔ بچی ریڈی چیئرمین شوگر کین ڈویلپمنٹ۔ نرہر ریڈی چیئرمین لائبریری ضلع۔ محمد مصطفی۔ ہری کشن۔ بی روی ۔ جی وی وانی۔ ونکٹیشورلو۔ ایس کے رشید۔ نرسملو اور دیگر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ سنگاریڈی چورستہ روڈ پر بی جے پی کے علامتی پتلے کو نذرآتش کیا اور کہا کہ دھان کی خریدی میں بی جے پی کی مرکزی حکومت ناکام ہے فرٹیلائزر دیگر کھاد کی قیمتوں میں بھی اضافے کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور پٹرول و ڈیزل کے علاوہ روز مرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے عام آدمی کا جینا مشکل کر دیا ہے جس کی ذمہ دار بی جے پی حکومت ہے انہوں نے کہا کہ پکوان میں استعمال کیا جانے والا تیل میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ غریب عوام کیلئے مشکل ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری اضافہ شدہ قیمتوں سے دستبردار ہوجائے بی جے پی کی مرکزی حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا صرف عوام کو نقصان پہنچایا ہے۔