حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اعلان کیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ڈرائیونگ لائسنس کی اجرائی اور گاڑیوں کے رجسٹریشن کیلئے چہارشنبہ کو سارتھی پورٹل کا آغاز کیا جائے گا ۔ یہ آغاز 9 مارچ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ہاتھوں ہونے والا تھا لیکن ایم ایل سی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ۔ سارتھی اسکیم کے تحت موجودہ واہن پورٹل کے ساتھ مربوط درخواست دہندگان ڈرائیونگ لائسنس ، پرمٹ ، فٹنس سرٹیفکٹس، کنڈکٹر اور ڈرائیونگ اسکول لائسنس کیلئے درخواست دینے کے ساتھ انہیں یہاں سے حاصل بھی کیا جاسکتا ہے ۔ فیس آن لائین ادا کرنی ہوگی ۔ نئے نظام میں گاڑیوں کی رجسٹریشن ، پرمٹ جاری کرنے ٹیکس عائد کرنے اور نفاذ کے کاموں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے ۔ ش