لائسنس یافتگان کو اسلحہ پولیس اسٹیشنوں میں محفوظ کرنے کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( این ایس ایس ) سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے حیدرآباد اور سکندرآباد میں اسلحہ کے لائسنس یافتہ تمام افراد سے خواہش کی ہے کہ وہ 11اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر 20 مارچ سے قبل متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں اپنے اسلحہ محفوظ کروائیں۔ تاہم سرکاری فرائض اور گارڈز کی ڈیوٹی انجام دینے والوں اور نیشنل رائفل اسوسی ایشن کے ارکان، اسپورٹسمین کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔