حیدرآباد۔ سیاست ایجوکیشن فیر کے ضمن میں 2 نومبر پیر ایمسٹ و بغیر ایمسٹ انجینئرنگ تعلیمی اداروں میںداخلوں کیلئے لارڈس انجینئرنگ کالج کے زیراہتمام ایک سمینا رکھا گیاہے جس کی نگرانی مسٹر توصیف وائس چیرمن کریں گے جبکہ ڈاکٹر شیخ شاہ ولی پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس ‘ لارڈس کالج اور مسٹرصفی الدین سیول انجینئر‘ کے علاوہ مسٹر ارشاد کے لکچرس ہونگے۔ ایم اے حمید کیریر کونسلر سیاست طلبا وطالبات سے سرپرستو ں کے ہمراہ شرکت کی خواہش کی ہے۔