لارڈس انجینئرنگ کالج میں پہلے اٹانومس ایم بی اے بیاچ کے گریجویشن ڈے کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی پر 15 اگست کو اس کے پہلے اٹانومس ایم بی اے بیاچ کی گریجویشن ڈے تقریب منعقد ہوئی ۔ اس پروگرام میں طلبہ اور اولیائے طلباء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم بی اے کے طلبہ نے چیرمین اور مینجمنٹ سے کورس کی تکمیل کے سرٹیفیکٹس حاصل کرنے سے قبل کالج کے پرنسپل کے ساتھ حلف لیا ۔ اس تقریب میں بہتر تعلیمی مظاہرے ، انٹر پرینئر شپ وغیرہ کے لیے طلبہ کو میڈلس دئیے گئے ۔۔