لارڈ رام کی جائے پیدائش کس طرح ایودھیا اراضی تنازعہ کی فریق ہوسکتی ہے

   

٭ سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایودھیا اراضی تنازعہ کی ایک فریق رام للا وراجمان سے دریافت کیا کہ ایک مورتی کی جائے پیدائش کو آخر کس طرح حصہ دار فریق شخص کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے؟ رام للا کے وکیل نے کہا کہ ’’ہندو دھرم میں مورتیوں (کو بٹھانے) کیلئے کسی مقام کو مقدس مقام ہونا ہی ضروری نہیں ہوتا اور پیدائشی مقام کو ہی قانونی طور پر حصہ دار فریق شخص سمجھا جاسکتا ہے۔