لاری سے چاول کے تھیلوں کے سرقہ پر ایک شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) فلک نما پولیس نے لاری سے چاول کے بستوں کا سرقہ کرنے والے ایک سارق کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فلک نما پولیس نے اندرون 24 گھنٹے اس سارق کو گرفتار کرلیا اور مسروقہ سامان کو ضبط کرلیا۔ انسپکٹر پولیس فلک نما پولیس اسٹیشن مسٹر کے سرینواس راؤ نے بتایا کہ 23 سالہ باگوا جناردھن عرف ستی ساکن سری رام نگر کمیونٹی ہال فلک نما کو گرفتار کرلیا ۔ جناردھن پیشہ سے ڈرائیور جو اپنی آمدنی سے ناخوش تھا یہ سارق بولیرو گاڑی چلاتا تھا اور آسان طریقہ سے پیسے کمانے کی کوشش کررہا تھا ۔ گزشتہ روز یہ سارق اپنی گاڑی میں شمشیر گنج علاقہ میں آیا جہاں ایک بڑی لاری میں چاول کے تھیلے تھے اور لاری کے پاس کوئی نہیں تھا اس بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے چاول کی لاری سے 21 تھیلے چاول اپنی گاڑی میں لاد لیا اور راہ فرار اختیار کرلیا۔ پولیس نے شکایت حاصل ہونے کے بعد اندرون 24 گھنٹے اسے گرفتارکرلیا۔