جگتیال ۔ تلنگانہ کے جگتیال شہر کے ٹی آر نگر میں ایک لاری نے دھشت مچا دی۔ ٹی آر نگر میں یوریا سے بھری ایک لاری آر ٹی سی بس کو اوور ٹیک کرنے کے دوران سامنے سے آنے والی کار اور آر ٹی سی بس سے ٹکرا گئی۔ اس عمل میں لاری کے ڈرائیور نے کنٹرول کھو بیٹھا اور لاری بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے گڑھے میں گر پڑی۔ اس حادثہ میں لاری ڈرائیور بابا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کو انجام دیا۔ لاری ڈرائیور کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ نے بس اور کار میں سفر کرنے والے لوگ محفوظ ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔