لاس اینجلس پولیس کی فائرنگ سے ایک سکھ ہلاک

   

لاس اینجلس۔ 30اگست (یو این آئی) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس نے ایک 36 سالہ سکھ شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے کی شناخت گرپریت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 13 جولائی کو لاس اینجلس کے مصروف ترین علاقہ کرپٹو ڈاٹ کام ایرینا کے قریب پیش آیا تھا جہاں سکھ شخص اپنا روایتی سِکھ مارشل آرٹ ’گَٹکا‘ کے انداز میں سڑک پر تلوار لہرا رہا تھا۔ لاس اینجلس کی پولیس کے مطابق گرپریت سنگھ نے پہلے پولیس افسران کی جانب بوتل پھینکی اور پھر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔