لالو پرساد یادو کی آج دہلی سے پٹنہ روانگی

   

نئی دہلی :ایک طویل عرصہ بعد آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اتوار کو دہلی سے پٹنہ پہنچیں گے۔ اطلاعات کے مطابق لالو پرساد اتوار کو دوپہر دہلی سے پٹنہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کے ساتھ اہلیہ رابڑی دیوی اور بیٹی میسا بھارتی بھی پٹنہ جائیں گی۔ فی الحال لالو پرساد دہلی کے ایمس میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر کی اجازت کے بعد ہی لالو پرساد کا پٹنہ جانے کا پروگرام طے ہوا ہے۔ ڈاکٹر نے انھیں ڈائٹ چارٹ فالو کرنے کے ساتھ صحت کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ بہار میں دو اسمبلی سیٹوں پر ہو رہے ضمنی انتخاب کو لے کر کانگریس۔آر جے ڈی میں اتحاد میں آئی تلخی کے درمیان لالو پرساد بہار پہنچ رہے ہیں۔ اس لیے بھی ان کا دہلی سے پٹنہ جانا بے حد اہم مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ پارٹی ذرائع کے مطابق فی الحال لالو یادو کا انتخابی تشہیر میں حصہ لینا طے نہیں ہے۔ اس کے باوجود بہار کی سیاست میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ لالو یادو کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے ہی آگے کوئی منصوبہ بندی ہوگی۔ لیکن پارٹی کے 20 اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں لالو پرساد کا نام سرفہرست ہے۔