دوبئی ۔ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں آئے اچانک سیلاب کی وجہ سے جو ہندوستانی ڈرائیور لاپتہ ہوا تھا اس کی نعش چھ روز کی تلاش بسیار کے بعد عمان کے عمدہ علاقہ سے دستیاب ہوئی۔ راس الخیمہ، دوبئی اور عمان کی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کیا اور 11 جنوری کو لاپتہ ہونے والے ہندوستانی ڈرائیور کی تلاش کا کام جاری رکھا۔ پولیس آفیسر علی عبداللہ بن الوان النعیمی نے بتایا کہ ہندوستانی ڈرائیور کی کار سیلاب میں بہہ گئی تھی اور عمدہ علاقہ میں موجود چٹانوں میں اس کی نعش اٹکی ہوئی پائی گئی۔