منڈل پریشد گندھاری کا جنرل باڈی اجلاس ، رکن اسمبلی کا خطاب
یلاریڈی ۔ عہدیداروں کو اپنا لاپرواہی و عدم دلچسپی والا رویہ ترک نہ کرنے پر کارروائی کا انتباہ دینے کا یلاریڈی رکن اسمبلی سریندر نے انتباہ دیا اور مسائل حل کرنے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ منڈل گندھاری کی جنرل باڈی اجلاس میں رکن اسمبلی سریندر نے شرکت کی ۔ منڈل پریشد صدر شریمتی رادھا کی زیر صدارت اس اجلاس میں انہوں نے مشن بھاگیرتا ، محکمہ برقی ٹرانسکو عہدیادر و عملہ صحیح طریقہ سے کام نہ کرنے کی شکایت کچھ ارکان نے رکن اسمبلی کو بنانے پر جس کو سنجیدگی کے ساتھ لینے رکن اسمبلی نے فوری عہدیداروں کو مسائل کرنے کا حکم دیا ۔ اس موقع پر محکمہ ٹرانسکو ایس ای شیشا راؤ زیڈ پی ٹی سی شنکر نائیک ، سرپنچ سنجیو ، سنگل ونڈو چیرمین سائی کمار اور مختلف علاقوں کے منڈل پریشد ارکان موجود تھے ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی سریندر نے غریب مستحق خاندانوں میں کلیانی لکشمی و شادی مبارک اسکیم کے رقمی امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ انہوں نے منڈل کے 117 مستحق خاندان کو اسکیم کے چیکس تقسیم کئے۔