ٹاؤنٹن ۔12 جون (سیاست ڈاٹ کام ) بارش نے جہاں ٹورنمنٹ کو متاثر کیا ہے وہیں ٹیموں کی تیاری بھی متاثر ہوئی ہے اور شائقین کرکٹ بھی پریشان ہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں سے آئے ہوئے تماشائیوں کو بھی مشکل کا سامنا ہے انہوں نے مہنگے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں اور لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود انہیں کرکٹ نہیں مل رہی۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں اب تک 3 مقابلے بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکے جبکہ ایک سے زیادہ مقابلوں میں اوورس کم ہوئے۔