لاک ڈاؤن پر سب کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا: انوراگ کیشپ

,

   

ممبئی: کوویڈ۔ 19 کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن میں تیسری مرتبہ توسیع کرنے پر بالی ووڈ فلم ساز انوراگ کیشپ نے مرکزی حکومت سے خواہش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس نہ کوئی منصوبہ بندی ہے اور نہ ہی اس کے لئے وافر مقدار میں رقم درکارہے۔ انہوں نے یہ بات سوشیل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہی۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

حکومت کے پاس اس کو روکنے کا منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی رقم درکار ہے۔اس وقت تمام سیاسی جماعتیں، ماہر معاشیات، سائنسداں اور دولت مند افراد ایک جٹ ہوکر کام کریں اور اس مسئلہ کا کوئی حل نکالیں اور اس کیلئے سب سے پہلا قدم پرائم منسٹر کو اٹھانا چاہئے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن میں 17 مئی تک توسیع کردی ہے۔