٭ عالمی سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے سبب دنیا بھر میں غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور ایف اے او کے سربراہوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتیں لاک ڈاؤن کے دوران بھی غذائی سپلائی چین میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں ناکام رہی تو دنیا کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا چونکہ اس طرح سے غذا پیدا کرنے والے لیبرس، کسان اور دیگر پیداواری ذرائع رک جانے کے شدید خطرات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممالک کو اس حوالہ سے مختلف اقدامات کے علاوہ غذاؤں کے زیاں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔