لاک ڈاون کی اطلاعات پر اے پی کے افراد کی آبائی ریاست روانگی

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں دوبارہ لاک ڈاون کے نفاذ کی اطلاعات کے درمیان شہر میں مقیم اے پی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑے پیمانہ پر پڑوسی ریاست اے پی روانگی کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں واقع اے پی کی سرحد کے قریب بڑے پیمانہ پر گاڑیاں دیکھی گئیں،ان میں زیادہ تر کاریں ہیں۔سرحد پر اجازت نامہ کے ساتھ کوویڈ کے نمونوں کی جانچ کے دستاویزات رکھنے والوں کو ہی عہدیداروں کی جانب سے اے پی میں جانے کی اجازت دی گئی۔اس موقع پر خصوصی طورپر قائم مرکز میں مسافرین کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔پاس نہ رکھنے والوں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔بعض افراد نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز تک کسی بھی پابندی کے بغیر اس چیک پوسٹ سے اے پی کو جانے کی اجازت دی گئی تھی۔