لاک ڈاون کے خاتمہ میں جلدی خطرناک : ڈبلیو ایچ او

   

جنیوا ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ مختلف ممالک میں کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے میں جلدی خطرناک ہوسکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس نے ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ وہ ممالک جو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون میں تھے انہیں اس کے خاتمے سے پہلے 6 نکات کا لازمی خیال رکھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے پہلے یہ یقینی ہونا چاہیے کہ کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے اور وائرس کی منتقلی قابو میں ہے۔