لا سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ لا سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے درخواست داخل کرچکے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس ویب سائیٹ
https://lawcet.tsche.ac.in
سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ لا سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے جملہ 30,310 امیدواروں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور یہ امتحان 9 اکٹوبر کو 67 مراکز پر منعقد ہوگا ۔ ان میں 63 مراکز تلنگانہ میں و چار مراکز آندھرا پردیش میں ہونگے ۔ تین سالہ ایل ایل بی کورس کیلئے انٹرنس امتحان 10.30 بجے دن تا دوپہر 12 بجے و پانچ سالہ ایل ایل بی ڈگری کورس و پی جی ایل سیٹ کیلئے امتحان سہ پہر 3 بجے سے شام 4.30 بجے تک منعقد ہوگا ۔