لبنانی پارلیمان کی بیروت میں ہنگامی صورتحال کی توثیق

   

بیروت : بیروت کی بندرگاہ کے نزدیک ہونے والے تباہ کن دھماکوں کے ایک ہفتہ سے بھی زیادہ عرصے بعد لبنانی پارلیمان نے ملکی دارالحکومت میں ہنگامی صورتحال کی توثیق کر دی ہے۔ جمعہکے دن سے ملکی فوج کو اضافی اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے منگل کے دن ہونے والے تباہ کن دھماکوں کے بعد لبنانی پارلیمان کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ دریں اثناء￿ وزیر اعظم حسن دیاب کی حکومت کے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں ملکی بنیادی ڈھانچہ لرز کر رہ گیا تھا۔ ان خوفناک دھماکوں میںکم از کم 171 افراد ہلاک اور 6000 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔