لبنان کے خلاف ایک بڑی جنگ ناگزیر :اسرائیلی وزیر

   

تل ابیب : اسرائیل کے وزیر تعلیم یاو کیِش نے کہا ہے کہ لبنان کے خلاف بڑی جنگ ناگزیر بن چکی ہے۔ وزیر تعلیم نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کے دوران شمال میں حزب اللہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے باعث خالی کیے گئے اسکولوں کی صورتحال سے متعلق اس بات کا اظہار کیا۔ یاو کیش نے کہا کہ سلامتی کی پیچیدہ صورتحال کے پیش نظرشمالی اسرائیل میں بند درس گاہوں کا نیا تعلیمی سال ستمبر میں شروع نہیں کیا جائے گا،میں وزیر اعظم نیتین یاہو سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ لبنان کے پتھر کا جواب اینٹ سے دیں، شمال میں امن و استحکام کا دوبارہ قیام اور اسرائیلی ریاست کے مستقبل کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا جس کیلیے لبنان کے خلاف ایک بھرپور جنگ ناگزیر بن چکی ہے۔