لداخ میں کورونا وائرس کے مزید دو مثبت کیس درج

   

لیہہ20مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) لداخ یونین ٹریٹری میں مزید دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے ایسے مریضوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے ۔ ان میں ایک فوجی اہلکار بھی شامل ہے ۔لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: ‘لداخ میں دو مریضوں کے کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آئے ہیں دونوں کے رشتہ دار پہلے ہی اس وائرس سے متاثر ہیں اور دونوں کو مقامی ہسپتال میں طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں متاثرین کو تعلق چھوچھٹ علاقے سے ہے جس کو پہلے ہی سیل کیا گیا ہے ۔موصوف کمشنر سکریٹری نے کہا کہ روزانہ بنیادوں پر نمونوں کو ٹسٹ کے لئے بھیجا جاتا ہے اور ابھی 55 نمونوں کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔