لشکر طیبہ ، جیش محمد ہندوستان کیلئے خطرہ برقرار

   

پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف انتخابات کے پیش نظر کارروائی سے گریز : امریکہ
نئی دہلی /3 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے کہا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد ہندوستان کیلئے خطرہ برقرار ہے اور پاکستان کی لشکر طیبہ اور جیش محمد سے ملحق سیاسی پارٹیوں کے قائدین کو اپنے امیدوار کھڑا کرنے کی اجازت دینے پر ان کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان نے مالی امداد حاصل کرنے سے نہیں روکتا ۔ 2018 میں علاقائی دہشت گرد گروپس بھی ہندوستان کیلئے خطرہ بنے ہوئے تھے ۔ معاشی وسائل پاکستان میں قائم لشکر طیبہ جو 2008 میں ممبئی پر دہشت گرد حملوں کی ذمہ دار تھی اس نے اپنی صلاحیت برقرار رکھی ہے اور ہندوستان اور افغانستان پر حملے کرنا چاہتی ہے ۔ جیش محمد کی بھی صلاحیت برقرار ہے اور وہ بھی ان ممالک کو اپنے حملوں کا نشانہ بنانا چاہتی ہے ۔ مبینہ طور پر ہندوستانی فوج پر جیش محمد کے کارکنوں نے سنجوان میں قائم فوجی کیمپوں پر حملے کرتے ہوئے 7 افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔ لشکر طیبہ اور جیش محمد مبینہ طور پر مسلسل کئی دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار ہیں جن میں ہندوستان کی پارلیمنٹ پر حملہ بھی شامل ہے ۔ جس کے نتیجہ میں کئی بے قصور افراد اور صیانتی عملے کے کارکن ہلاک ہوئے تھے ۔ وزارت خارجہ امریکہ کی خبر کے بموجب حکومت پاکستان واضح طور پر لشکر طیبہ اور جیش محمد کے رقمی امداد حاصل کرنے پر قابو پانے میں ناکام رہا ۔ ان تنظیموں نے اپنے کارکن بھرتی کئے اور ملحق سیاسی تنظیموں کو جولائی کے عام انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا بھی موقع دیا ۔

پاکستان کے عام انتخابات کے بعد عمران خان وزیر اعظم بنے اور اگست 2018 سے حکومت پاکستان نے سیاسی مفاہمت کی باتیں شروع کردی جو حکومت افغانستان اور افغان طالبان کے ساتھ وہ کرنا چاہتی تھی ۔ اس نے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک پر پاکستان کی سرزمین پر محفوظ ٹھکانے قائم کرنے سے منع کردیا اور انہیں امریکہ اور افغانستان کی فوجوں پر حملے کرنے سے بھی روک دیا ۔ وزارت خارجہ امریکہ نے کہا کہ ایشیا پیسیفک گروپ کے ایک رکن نے تیقن دیا تھا کہ انسداد رقومات کی غیر قانونی منتقلی اور دہشت گردوں کو اس علاقے میں مالیہ فراہم کرنے سے روک دیں گے لیکن وہ بھی اقوام متحدہ کی تحدیدات نامزد افراد اور تنظیموں پر لاگو کرنے سے قاصر رہے ۔ پاکستان دہشت گردوں کو مالیہ فراہم کرنے کو ایک جرم سمجھتا ہے اور انسداد دہشت گردی کا عہد کرتا ہے لیکن اس کا عمل اس کے قول کے مطابق نہیں ہے ۔