7 گھنٹے پرواز کے بعد واپسی
نئی دہلی : /26 مارچ (ایجنسیز) ایرانڈیا کی لندن جانے والی فلائٹ میں تکنیکی خرابی کی اطلاع سامنے آئی ہے ۔ دہلی سے لندن جانے والا A350-900 طیارہ بیچ راستے ہی سے واپس لوٹ آیا ۔ لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ جانے والی فلائٹ کئی گھنٹوں کی پرواز کے بعد احتیاطی طور پر واپس آگئی ۔ طیارہ نے بحفاظت لینڈنگ کی اور حکام نے تصدیق کی ہے کہ سیکوریٹی پروٹوکول کے تحت اس کی تفصیلی تکنیکی جانچ کی جارہی ہے ۔