لندن خواتین کیلئے غیر محفوظ ترین شہر قرار

   

لندن : برطانوی دارالحکومت لندن کو خواتین کے لیے انتہائی غیر محفوظ قرار دے دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق لندن میں بیشتر خواتین محفوظ نہیں ہیں اور خاص طور پر رات کو لندن خواتین کے لیے سب سے خطرناک بن چکا ہے۔ گزشتہ برس کے دوران 3ہزار272 شکایات موصول ہونے کے بعد میٹروپولیٹن پولیس نے وعدہ کیا ہے کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر گشت بڑھا دیا جائے گا۔پولیس نے کہا کہ زیادہ واقعات ٹاؤن مراکز اور ٹرانسپورٹ مراکز کے آس پاس رپورٹ ہوئے۔ ان اطلاعات کی روشنی میں پولیس نے مختلف مقاما ت پر کارروائیاں بھی کیں۔