لندن: فوجداری عدالت دھماکوں سے گونج اٹھی

   

Ferty9 Clinic

لندن:برطانوی دارلحکومت لندن کی اولڈ بیلی کورٹ ہاؤس میں ایک ساتھ کئی دھماکے ہوئے ، جس کے بعد عدالت کو خالی کرا لیا گیا ہے، دھماکوں کے ہوتے ہی اطراف کی عمارتوں میں بجلی کی فراہم بند کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے فوجداری عدالتوں میں متعدد دھماکوںکے بعد ہی فوری طبی امداد کی ٹیموں نے پہنچ کر زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا ہے، 5فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے مل کر اندر لگی آگ کو بجھانے میں اپنے فرائض ادا کیے۔خیال رہے کہ اولڈ بیلی یا سینٹرل کریمنل کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز ایک فوجداری عدالت ہے۔
جہاں کونسٹینس مارٹن اور مارک گورڈن کیس کی سماعت ہو رہی تھی، ان پر اپنے ہی بچے کے قتل کا الزام ہے۔