لندن میں چاقو کے حملہ میں 2 افراد ہلاک

   

لندن29جولائی (ایجنسی) وسطی لندن میں ٹاور برج کے قریب چاقو سے کئے گئے حملے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ کنٹرول روم کو لندن کے ساؤتھ وارک برو میں پل کے قریب ایک سڑک پر متعدد حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔پولیس نے ایک بیان میں کہا، “28 جولائی کو دوپہر 12:00 بجے ، افسران کو اطلاع ملی کہ لانگ لین پر ایک کمرشل یونٹ میں متعدد افراد پر حملہ کیا گیا ہے ۔ پولیس اور ایمبولینس سروسز موقع پر پہنچ کر شدید زخمی چار لوگوں کا علاج کیا۔ ڈاکٹروں کی کی بہترین کوششوں کے باوجود ایک 58 سالہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ تین دیگر افراد کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک 27 سالہ شخص کی بھی موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق دو دیگر افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ چیف انسپکٹر ایما بانڈ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کو فی الحال دہشت گردانہ حملہ نہیں سمجھا جا رہا ہے ۔ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ کیس کی تفتیش جاری ہے ۔