حیدرآباد۔ 5 جنوری (سیاست نیوز) حیدرآباد کے علاقہ لنگر حوض میں 40 سالہ شخص کو پولیس نے دو نابالغ سوتیلی بیٹیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لنگر حوض کے علاقہ میں ایک شخص جو اس کی بیوی کی غیر موجودگی میں اپنے دو سوتیلی بیٹیوں ایک 16 سالہ دوسری 18 سالہ کے ساتھ متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کرتا تھا اور اس کی بیوی کو نہ بتانے کے لئے ہراساں کردیا تھا۔ دونوں بیٹیوں کو روتے دیکھ کر جب ماں نے دریافت کیا تو لڑکیوں نے تمام تفصیلات بتائیں جس کے بعد ماں نے لنگر حوض پولیس اسٹیشن میں شکایت کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا۔( ش)