یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر کے میٹا ریٹی اقامتی جونئیر کالج و اسکول کے ضلع ویجلنس آفیسر شیخ احمد ضیاء نے دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ انہوں نے کمرہ جماعتو ںکامعائنہ کرکے تدریسی خدمات کی جانچ کی ۔ داخلوں سے متعلق پرنسپال وینکٹ راملو سے تفصیلات معلوم کیں ۔ بعد ازاں ضلع ویجلنس آفیسر نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ میناریٹی اسکول و کالجس میں اقلیتی طلباء کے داخلوں کی سست رفتار پر افسوس ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر معمولی دلچسپی لیکر اولیائے طلباء کو اپنے بچوں کو داخلہ دلائیں ۔ انگریزی تعلیم کے ساتھ اردو و دینیات کا نظم میناریٹی کے تمام اسکول و کالجس میں میسر ہے اور اس سنہرے موقع سے مسلم طلباء کو استفادہ کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔
جائیداد ٹیکس کی ادائیگی میں رعایت
بھینسہ : بھینسہ بلدیہ کمشنر ایم اے علیم نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ شہر کی عوام کو اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت تلنگانہ نے بلدیہ ایکٹ کے تحت ریاست میں سال 2022 اور 2023 کے جائیداد ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد کی رعایت فراہم کی ہے۔ انھوں نے بھینسہ کی عوام اس سنہرے موقع سے استفادہ کرتے ہوئے جاریہ ماہ 30اپریل آخری تاریخ تک اپنے جائیداد کا ٹیکس بلدیہ دفتر پہنچکر ادا کریں ۔