حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سڑک حادثہ میں ہلاک ہوجانے والے لنگور کی ہندو رسم رواج کے مطابق آخری رسومات انجام دی گئی ۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق مڈگولہ پلی منڈل کے چنتلاگوڑم میں ایک لنگور سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ جس پر گاؤں والوں نے انسانوں کی اموات پر جس طرح آخری رسومات انجام دی جاتی ہے ۔ اسی طرز پر لنگور کی آخری رسومات انجام دی ۔ گاؤں کے سرپنچ گویند ریڈی نے بتایا کہ لنگور ہنومان کا روپ ہوتے ہیں اگر لنگور مرجاتے ہیں تو انہیں قبر میں دفن کرنا چاہئے ۔ اگر مرے ہوئے لنگور کی آخری رسومات انجام نہیں دی جاتی ہے تو گاؤں مصیبت میں پڑ جاتا ہے ۔ عوام کو مسائل اور مشکلات سے بچانے کیلئے مرے ہوئے لنگوروں کی ہندو رسم و رواج کے تحت آخری رسومات انجام دی جاتی ہے ۔ ایک ماہ کے دوران تین لنگور مرگئے جن کی اس طرح آخری رسومات انجام دی گئی ۔ ن