لولو مال میں نماز معاملے کو لے کر وزیر اعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ سخت، شرپسندوں سے سختی سے نمٹنے کا حکم

   

نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنؤ کے لولو مال میں کچھ لوگوں کی نماز ادا کرنے کے تنازعہ پر سخت اعتراض کیا ہے اور اس معاملے میں “غیر ضروری تبصرہ” کرنے پر ان کی تنقید کی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو لوگوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ کا مظاہرہ قرار دیا۔وزیر اعلٰی آدتیہ ناتھ نے کہا، “لکھنؤ انتظامیہ کو اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لینا چاہئے اور اس طرح کی پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں سے سختی سے نمٹا جانا چاہئے۔