امرتسر 10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ بھائی گوبند سنگھ لونگے وال نے جمعرات کو راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کادسہرہ کے موقع پر ناگپور میں ہندو راشٹر سے متعلق دیئے گئے بیان کی مذمت کی۔بھائی لونگے وال نے کہا کہ ہندوستان مختلف زبانوں کے بولنے والوں کا ملک ہے اور مختلف مذاہب کے ماننے والوں کی اپنی تاریخ، اصول اور رہن سہن کے طریقے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آئین کے مطابق ہر ہندوستانی کو مذہبی آزادی حاصل ہے ، حیرانی کی بات ہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ جان بوجھ کر ہند و راشٹر کا ایجنڈا ملک پر تھوپ رہے ہیں۔