بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع میں پولیس نے لوٹ مارکی منصوبہ بندی کرتے ہوئے سات بدمعاشوں کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ عمری تھانہ علاقہ کے تحت لوٹ مار کے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بدمعاش ہتھیاروں سے لیس تھے ۔ رات میں بدمعاشوں کو گھیرابندی کرکے پکڑ لیا گیا۔ پکڑے گئے بدمعاشوں کی جب تلاشی لی گئی تو ان کے پاس ایک بندوق، 2دیسی ساختہ پستول اور بڑی مقدار میں زندہ کارتوس برآمدکئے گئے ۔پولس نے اس معاملے میں ونود سنگھ راجاوت، نریش تومر، پوتا جاٹاو، ستیہ پرکاش کھیمریہ، بلرام چوہان، ابد کھیمریہ، سمیت دوہرے کو گرفتار کیا ہے ۔ پکڑے گئے بدمعاشوں پر بھنڈ ضلع کے مختلف تھانوں میں 41 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ جس میں 28 مقدمے اکیلے ونود راجاوت کے خلاف درج ہیں۔