لوک سبھا الیکشن بے مثال و تاریخ ساز:مودی

   

وارانسی : وزیر اعظم نریندرمودی نے منگل کو حالیہ انتخابات میں عوام کے ذریعہ دئیے گئے مینڈیٹ کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔پی یم کسان سمان ندھی کی 17ویں قسط کے 20 ہزار کروڑ روپئے 9.26 کروڑ کسانوں کے کھاتے میں ٹرانسفر کرنے کے بعد کسان سمان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جمہوری طرز حکمرانی کے دنیا کے ممالک میں بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ جب ایک حکمراں جماعت کو لگا تار تیسری باری حکومت سازی کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہاکہ انڈیا میں یہ 60 سال پہلے ہوا تھا اور اب آپ لوگوں نے یہ خوش قسمتی اپنے نوکر مودی کو بخشی ہے۔انڈیا جیسے ملک میں جہاں نوجوانوں کی خواہشات کافی زیادہ ہیں۔ جہاں لوگ کئی کئی خواب رکھتے ہیں۔