نئى دہلی: لوک سبھا میں دو موجودہ اراکین رتن لال کٹاریہ اور بالوبھاؤ عرف سریش نارائن دھنورکر نیز عتیق احمد سمیت گیارہ سابق اراکین پارلیمنٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ایوان کے دو موجودہ ارکان رتن لال کٹاریہ اور سریش نارائن دھنورکر کے انتقال کی اطلاع دی۔