لوگوں کا خدا پر ایمان کم ہوتا جا رہا ہے، جرمن بشپ

   

برلن : جرمن بشپس کانفرنس کے سربراہ گیئورگ بیٹسگ نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ جرمنی میں صرف کلیساؤں سے دوری اختیار کرنے والوں کی تعداد میں کمی نہیں آئی بلکہ خدا سے ایمان بھی اٹھ رہا ہے۔ جرمن دارالحکومت برلن میں ہونے والی سالانہ بشپس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جرمن بشپس کانفرنس کے سربراہ گیئورگ بیٹسگ نے کہا ہے کہ جرمنی میں مذہب کی جانب رغبت کم ہوتی جا رہی ہے اور اب لوگوں میں کلیسا جانے کا رجحان بھی کم ہو رہا ہے۔ گیئورگ بیٹسگ نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں سے مسیحی مذہب کے ماننے والوں نے کلیساؤں سے دوری اختیار کی ہوئی ہے۔