نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے لڑکیوں کی شادی کی عمر میں اضافے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لال قلعے کی فصیل سے دوہزار بیس میں اس حوالے سے اعلان کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ قوت بخش تغذیہ کی کمی بیٹیوں کو بچانے کے لیے ضروری ہے کہ ان شادی مناسب وقت پر ہوں۔ذرائع کے مطابق اب مرکزی حکومت موجودہ قانون میں ترمیم کرے گی۔کابینہ نے اس معاملے پر تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کی سفارشات پریہ فیصلہ لیا ہے۔