بیجا رسومات‘ لین دین سے رشتوں میں دراڑ‘ ورنگل میں دوبہ دو پروگرام سے جناب عامر علی خان کا خطاب
ورنگل 17 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسلام کے حیات آفرین پیغام میں جہاں زندگی گذارکے تمام امور کو کھول کھول کر بتایا گیا ہے ایک انسان جو اپنی انفرادی اجتماعی اور خاندانی زندگی بہتر و سکون سے گذارنے کا خواہاں ہے ۔ اس کو چاہئے کہ قرآن اور رسول اکرم ؐ کے حیات طیبہ کو تھام لے ۔ مسلمانوں نے مغربی تہذیب کے طرز معاشرت اور ہندو سماج کے رسومات کو اختیار کرتے ہوئے شادی بیاہ میں بیجا اصراف لین دین کو مقصد بنالیا ہے جس سے رشتے قائم نہیں رہے ہیں اور زندگیاں گزارنے میں مشکل ہو رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے ہنمکنڈہ میں ادارہ سیاست و ملت فنڈ اور میناریٹیز انٹلکچول فورم ورنگل کے زیر اہتمام چوتھے دو بہ ملاقات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو برینی اسٹار اسکول ‘ زکریا فنکشن ہال ہنمکنڈہ میںمنعقد ہوا ۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر انیس صدیقی صدر مینارٹیز انٹلکچول فورم ورنگل نے کی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب جلال الدین اکبر (IFS) چیف کنزویٹر آف فاریسٹ نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ ہنمکنڈہ اور ورنگل اور مضافاتی علاقوں سے والدین اور سرپرستوں کی کثیر تعداد اس پروگرام میں شریک تھی ۔ جناب عامر علی خان نے کہا کہ آج سماج و معاشرہ میں دن بہ دن جو حالات پیدا ہو رہے ہیں بالخصوص نیوزی لینڈ کی سرزمین پرہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات سے انسانیت داغدار ہوجائیگی ۔ انہوں نے اس حادثہ میں جو مسلمان جان بحق ہوئے ان کی حق میں مغفرت اور متاثر ہوئے ان کی صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ آج نت نئے معاملات کے وجود میں آنے سے انسانی ذہن بڑا متاثر ہو رہا ہے ۔ جب مسلمانوں کے ہاتھوں اس ملک کی حکمرانی تھی انہوں نے ایک مثالی حکومت قائم کر کے بتائی اور اپنے معاملات کو اسلامی اصولوں پر گامزن کیا ۔ انہوں نے ملک کے داخلی حالات کا ذکر کیا اور کہاکہ شمالی ہند ان دنوں بڑے ناگہانی حالات سے متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ لڑکی کے انتخاب میں خوبصورت کے بجائے قبول صورت اور اخلاق و کردار پر توجہ دینی چاہئے تاکہ ہر دونوں کی زندگی خوش و خرم گذرسکے ۔ جناب جلال الدین اکبر نے ادارہ سیاست کی جانب سے مسلمانوں کی علمی ‘ تعلیمی ‘ فلاحی و سماجی خدمات کوتفصیل سے بیان کیا
اور کہا کہ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ‘ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ‘ جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست کی شبانہ روز جدوجہد اور محنت کے نتیجہ میں ملت اسلامیہ کو ہر لحاظ سے ترقی دینے کی جو کاوشیں کی جا رہی ہیں وہ قابل قدر بالخصوص دوبہ دو ملاقات پروگرام کے ذریعہ رشتوں کے جوڑے کا جو کام کیا جا رہی ہے اس کے دوررس نتائج امت مسلمہ بہتر عائد ہو رہے ہیں ۔ یہاں تک کہ یہ پروگرام بیرونی ممالک میں اپنی شناخت بنا چکا ہے ۔ ڈاکٹرانیس صدیقی نے خیرمقدم کیا اور سیاست ملت فنڈ اور انٹلکچول فورم ورنگل کے اہتمام دوبہ دو ملاقات پروگرام کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا کہ شہر ورنگل میں یہ چوتھا پروگرام منعقد ہونے جا رہا ہے ‘ جس کے ذریعہ ثمر آور نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹرسیاست اور جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کی کوششوں کی سراہنا کی اور کہاکہ ان کی دلچسپی کے باعث تعلیمی ‘ روزگار او ررشتوں کے یہ پروگرام کامیابی سے طئے پا رہے ہیں۔ شہ نشین پر ایم اے کلیم سکریٹری ‘ مسعود مرزا محشر ‘ایم اے نعیم رپورٹر سیاست اور دوسرے موجود تھے ۔ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں والدین اور رسرپرستوں نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کرتے ہوئے شہر ورنگل میں منعقد ہونے والے اس پروگرام پر مبارکباد پیش کی ۔ والدین لڑکوں اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کرواتے ہوئے دیکھے گئے ۔ 50 لڑکوں ‘ 100 لڑکیوں کے رجسٹریشن کئے گئے ۔ حیدرآباد میں منعقد ہونے والے دو بہ دوملاقات پروگرام میں جن والدین نے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز رجسٹرڈ کروائے ان فائیلس کوبھی اس پروگرام پر 11 بجے آغاز ہوا ۔اس پروگرام میں شہر ورنگل کے لئے نہیں بلکہ شہر کے مضافات علاقے سے بھی والدین کو رجسٹریشن کرواتے ہوئے دیکھا گیا ۔ جناب مسعود مرزا محشر نے میناریٹیز انٹلکچول فورم کی کارکردگی اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔دو بہ دو پروگرام کا وقت جیسے جیسے گذرتے جا جا رہا تھا والدین اور سرپرستوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور برینی اسٹار اسکول تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا ۔ والدین اور سرپرستوں نے انتظامیہ سے خواہش کی کہ اس طرح کہ دوبہ دو ملاقات پروگرام بلاناغہ شہر ورنگل و ہنمکنڈہ میں منعقد کئے جائیں ۔ اس دو بہ دو ملاقات میں خواتین والینٹرس عظیمہ‘ غوثیہ ‘ عائشہ ‘ ریحانہ خاتون ‘ نجمہ ‘ عالیہ بیگم‘ ثمرین جہاں ‘ نکہت فاطمہ بیگم ‘ مہر ثمرین مسلم انٹلکچول فورم کے ذمہ داروں سے مرزا ندیم بیگ ‘ محمد سراج احمد ‘ ڈاکٹر رضا ملک اسسٹنٹ پروفیسر کاکتیہ میڈیکل کالج ‘ محمد آصف ‘ ڈاکٹر احمد حسین خیالی ‘ نصرت جہاں عزیزہ بانو ‘ معراج سلطانہ ‘ پروین بانو ‘ عفت فرزانہ ۔ اس موقع پر سید معین الدین علی ‘ امام و خطیب جامع مسجد کھمم ‘ خواجہ عظیم الدین صدر بزم فروغ اردو زبان و ثقافت ‘ محمد اجمل محسن ایڈوکیٹ ‘ محمد تاج الدین نائب صدر مسلم ویلفیر سوسائٹی ‘ محمد اسداللہ جرنلسٹ کریم نگر ‘ محمد اسماعیل ذبیح اللہ جرنلسٹ مرزا شاہ نواز بیگم ‘ محمد نعیم وجاہت سینئر اسٹاف رپورٹر سیاست ‘ محمد نصراللہ خان اور دوسروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ایم اے نعیم سیاست اسٹاف رپورٹر ورنگل اور جناب مسعود مرزا محشر کے شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔
بی مہندرا ریڈی ملکاجگری حلقہ سے جنا سینا پارٹی کے امیدوار
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) پون کلیان کی جنا سینا پارٹی نے تلنگانہ اسٹیٹ میں ملکاجگری لوک سبھا حلقہ سے بی مہندرا ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ پون کلیان نے کہا کہ مہندرا ریڈی جنا سینا پارٹی قائم ہونے سے پہلے سے ان کے ساتھ ہیں۔