لڑکی پرتیزاب سے حملہ کرنے والا ملزم گرفتار

   

بستی8 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بستی کے سونہرا علاقے میں گذشتہ دنوں ایک لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو پولیس نے منگل کو گرفتا کرلیا۔ایس پی انل کمار سنگھ نے بتایا کہ بڑوکھر گاؤں میں تین ستمبر کی رات کو رخسار(19) پر گاؤں کے ہی دو افراد راکیش او راشرف اللہ نے سوتے وقت تیزاب سے حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں رخسار شدید طور سے زخمی ہوگئی تھی۔