بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے ایک مال میں نماز پڑھنے کو لے کر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ احتجاج میں بجرنگ دل کے کارکنان مال کے اندر پہنچے اور بھجن کیرتن کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے لکھنؤ میں مال کے اندر نماز پڑھنے کو لے کر ہنگامہ ہوا تھا۔ ہفتہ کو مال میں کام کرنے والے ایک خاص مذہب کے ملازمین گراؤنڈ فلور پر فائر ایگزٹ کے قریب نماز پڑھ رہے تھے، جس پر ہندو تنظیموں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔