لکھنؤ۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) لکھنؤ عدالت کے احاطہ میں ایک چیمبر کے باہر بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 3 وکلاء زخمی ہوئے۔ لکھنؤ بار اسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری سنجیو کمار لودھی نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ ان کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا کیونکہ انہوں نے چند عدالتیں عہدیداروں کے خلاف شکایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے چیمبر کے باہر دیسی بم دھماکوں میں تقریباً 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔