لیبیائی بحریہ نے جہاز کے عملہ کے 14 ارکان کو بچایا

   

طرابلس6جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کی بحریہ نے طرابلس بندرگاہ سے دور سمندر میں پھنسے ایک کارگو جہاز کے عملے کے تمام 14 ارکان کو بچا لیا۔خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو طرابلس کی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہاایک کارگو جہاز چٹان سے ٹکرانے کے بعد سمندر کی لہروں کے درمیان پھنس گیا ۔اس حادثہ کی وجہ انجن کے راستے جہاز میں پانی بھرجانا بتایا گیا ہے ۔بحریہ کی امداد نے جہاز کے عملے کے تمام 14 اراکین کو بچا لیا ہے ۔یہ بھی ہندوستانی شہری ہیں۔