طرابلس، 12فروری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی فوج نے درنہ شہر میں سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے ذرائع کے یہ اطلاع دی۔ذرائع نے کہاکہ درنہ کے کچھ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف اتوار سے ہی لڑائی جاری ہے ۔فوج کوئی نقصان اٹھائے بغیر سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہی۔ذرائع نے کہاکہ درنہ کے علاقوں میں فوجی کارروائی آئندہ کچھ دنوں میں مکمل کرلی جائے گی۔ گزشتہ ہفتہ درنہ میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے 12فوجیوں کی موت ہوگئی تھی۔