لیبیا میںمصر کی مداخلت ،ترکی تیار

   

Ferty9 Clinic

اسنبول ۔ترکی نے لیبیا میں ممکنہ طور پر مصری فوجیوں کے بھیجے جانے سے نمٹنے کے لیے عسکری اور سفارتی منصوبہ تیارکر لیا ہے۔ ترکی کے اخبار زمان نے ترک حکومت کے با خبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے۔اخبار نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ انقرہ حکومت (مصری افواج لیبیا بھیجے جانے کی اجازت سے متعلق) مصری پارلیمنٹ کے فیصلے کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ترکی لیبیا میں موجود اپنی افواج پرکسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے خواہ یہ حملہ کسی بھی فریق کی جانب سے ہو۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اگر مصر نے اپنی فوج لیبیا بھیجی تو ترکی کے پاس لیبیا میں موجود اپنی فوج اور عسکری ساز و سامان میں اضافے کا منصوبہ تیارہے تاکہ مصر کی فورسزکے سامنے کھڑا ہوا جا سکے۔کچھ عرصہ قبل ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن یہ باورکرا چکے ہیں کہ ان کا ملک کشیدگی بڑھانے اور لیبیا میں مصر کا مقابلہ کرنے کا خواہش مند نہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے طرابلس میں وفاق حکومت کے لیے ترکی کی حمایت پر زوردیا۔اسی سیاق میں ماڈرن ڈپلومیسی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میںکہا ہے کہ مقابلے کی صورت میں مصری فوج ترکی کی فوج پرغالب آنے اور اسے لیبیا سے نکال دینے پر قادرہے۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مصر بڑی تیزی کے ساتھ لیبیا میں اپنی افواج تعینات کرسکتا ہے۔ اس سلسلے میں محمد نجب فوجی مرکز سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ یہ مشرق وسطی میں سب سے بڑا فوجی مرکز ہے۔رپورٹ کے مطابق لیبیا میں مصر اور ترکی کے براہ راست تصادم کی صورت میں انقرہ کی ہزیمت یقینی ہے۔