لیبیا میں پارلیمانی انتخابات آئندہ برس تک ملتوی

   

طرابلس : لیبیا میں اس سال دسمبر میں ہونے والے مجوزہ پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ یہ انتخابات اب آئندہ برس جنوری میں کرائے جائیں گے۔ اس امر کا اعلان ملکی پارلیمان کے ترجمان نے تبروک شہر میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ قبل ازیں یہ الیکشن اسی سال 24 دسمبر کو ہونا تھے۔ عالمی برادری کی رائے میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہی اس شمالی افریقی ملک میں خانہ جنگی کے مستقل خاتمے کی جانب فیصلہ کن قدم ہو گا۔ لیبیا کے مشرقی شہر تبروک میں قائم پارلیمان اور پارلیمانی ایوان بالا کے طور پر کام کرنے والی طرابلس کی ہائی کونسل آف اسٹیٹ میں نئے قومی الیکشن کے انعقاد کے لیے مناسب حالات و شرائط پر کئی ہفتوں سے اختلاف رائے جاری ہے۔