طرابلس ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں قومی فوج نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت طرابلس کے نواحی علاقے العزیزیہ میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔لیبیا کی فوج کی جنرل کمان کے زیر انتظام میڈیا سینٹر نے ایک بیان میں واضح کیا کہ جاسوسی اور تصویر کشی کے لیے مخصوص یہ ڈرون طیارہ اس وقت گرایا گیا جب وہ طرابلس کے جنوب میں واقع علاقے العزیزیہ کی جانب جا رہا تھا۔دارالحکومت طرابلس کو مسلح ملیشیاؤں اور دہشت گرد تنظیموں سے آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز جاریہ سال 4 اپریل کو ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک لیبیا کی فوج ترکی کے تقریباً دس ڈرون طیارے مار گرانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔
