طرابلس: لیبیا کے اٹارنی جنرل نے سابق نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ صادق عبدالکریم عبدالرحمن کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ آئندہ قومی انتخابات میں صدارتی عہدے کے امیدوار کریم کے خلاف مالی بدعنوانی کے معاملے میں تحقیقات جاری ہے۔اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ عبد الکریم نے آڈٹ بیورو کی اجازت کے بغیر ناقص معیار اور زیادہ قیمتوں والے معاہدوں پر دستخط کیے۔