لیفٹیننٹ جنرل اکروپ سنگھ نے نئی ذمہ داری سنبھالی

   

لکھنؤ:یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹیننٹ جنرل اکروپ سنگھ گھومن نے منگل کو سنٹرل کمانڈکے آرمی چیف کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔لکھنؤ چھاونی واقع سنٹرل کمانڈ کے دفتر میں لیفٹیننٹ جنرل گھوم نے چارج سنبھالا۔انہوں نے جنرل ابھے کرشنا کی جگہ لی ہے جو 30 ستمبر کو سبکدوش ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل گھومن وزارت دفاع کے انٹگریٹیڈ ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف(انفارمیشن سسٹم اینڈ ٹریننگ) کے عہدے پر فائز تھے۔