لیگز سے بین الاقوامی کرکٹ متاثر

   

دبئی ۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈیوپلیسی نے کہا ہے دنیا بھر میں کرکٹ لیگز مضبوط ہورہی ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ کھلاڑیوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاف ڈیوپلیسی نے کہا میرا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور ہندوستان ٹی 20 ورلڈ کپ کی پسندیدہ ٹیمیں ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے کا امکان قوی ہے۔