حیدرآباد ۔ مئیر بلدیہ ڈاکٹر بی رام موہن نے آج وجئے نگر کالونی ، مانصاحب ٹینک ، مہدی پٹنم سرکل علاقوں میں صفائی مہم انجام دی ۔ حالیہ بارش کا سیلاب کے پانی کی وجہ سے کئی علاقوں میں ملبہ ، کچرا ، کیچڑ جمع ہوا ہے ۔ گندگی سے امراض پھوٹ پڑنے کا اندیشہ پایا جاتا ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اور کے ٹی راما راؤ کی ہدایت پر شہر کو صاف ستھرا بنانے کی صفائی مہم شروع کی گئی ہے ۔